پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پر 11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کے نام شامل ہیں جبکہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی فہرست میں شامل ہیں پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام بھی شامل ہیں-
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کے حتمی ناموں کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا –
دوسری جانب یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ نئی منجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟
قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔
تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا
واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل (ہفتہ سے ) سے شروع ہوگی۔
پی ایس ایل کے ٹکٹ pcb.bookme.pk پر خریدے جاسکتے ہیں، ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف ہوگی، ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوگی جبکہ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کیلئے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھ بھی بنائے جائیں گے۔
لاہور میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 650 سے 1200 روپے تک ہوگی۔ کراچی اور ملتان میں جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ 650 سے 1000 روپےمیں ملیں گےلاہورکےہاسپٹیلٹی باکس کا ٹکٹ 10،000 سے 18،000 روپےجبکہ کراچی کےہاسپٹیلٹی باکس کےٹکٹ کی قیمت 10،000 سے 15،000 روپے مقرر کی گئی ہے، ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے ہوگی۔
راولپنڈی میں پریمیٔم ٹکٹس 1000 سے 2500 روپےجبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12000 سے 18000 روپے تک ہوگی اس بار چاروں شہروں میں میچز کیلئے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مختلف قمیتیں مقرر کی گئی ہیں۔








