سرگودھا،باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ،نامہ نگار ) مین بازاروں میں عید تک کمرشل گاڑیوں کے داخلوں پر پابندی عائد
تفصیل کے مطابق سرگودھا ٹریفک پولیس کی طرف سے تمام مین بازاروں میں عید تک کمرشل گاڑیوں پر پابندی کی وجہ سے ٹریفک جام کے عذاب سے عوام محفوظ ہے۔ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام مین بازاروں رکشہ، چنگ چی، لوڈر رکشہ،گدھا گاڑی، پک اپ و دیگر کمرشل گاڑیوں پرعید تک پابندی لگائی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھاجا سکے۔عیدتک ٹریفک پولیس کا لفٹر بازاروں میں گھومتا رہے گا اور غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو فوری طورپر اُٹھا لیا جائے گا۔اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کو غلط پارک نا کریں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں ہم آپکی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔
Shares:







