ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (شہزادخان کی رپورٹ )پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے ہوئے ہیں جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ان کی جگہ ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازی خان خالد منظور کو کمشنر ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج سونپ دیا گیاہے ،یاد رہے سابق کمشنر ڈیرہ غازیخان کا طرہ امتیازیہ رہا ہے آفیسرکلب ختم کر کے ڈویژنل پبلک سکول وکالج کی کئی ایکڑزمین پر ناجائزطورمافیاکی عیاشی کیلئے جم خانہ بنوایا اور غازی پارک کے ساتھ واقع بہاری کالونی سے ملحقہ لوگوں کی ملکیتی زمین پر ناجائزقبضہ کرکے مافیاء کوراضی کرنے کیلئے غازی پارک ساتھ ایک پارک علامہ اقبال پارک بنواناشروع کردیا ،ذرائع کاکہناہے کہ قبضہ کی گئی زمین کاکیس عدالت عالیہ میں بھی زیرسماعت ہونے کے باوجود بھی سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ لینڈمافیاءکوراضی کرنے کیلئے اس زمین کوہتھیانے کیلئے سرکاری لاؤ لشکرلیکر پہنچ گئے اور قبضہ کرلیااور پریس ریلیزجاری کرائی کہ سرکاری زمین ناقابضین سے واگذارکرالی گئی ہے.زمین پر قبضہ کے بعد متاثرین عدالت کادروازہ کھٹکایا،جس پرعدالت نے تمام ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد سٹے آڈر جاری کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا.

Shares: