ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات شروع

ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت زرعی ماہرین کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہداف سے آگاہ کیا ویڈیو لنک اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان محمد سلمان لودھی ڈاکٹر منصور اور خالد پر ویز موجود تھے ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین نے بریفنگ دی زراعت کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد نے شرکت کی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کرلیا ہے اب فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ملکر کام کرنا ہے کپاس ملک کی معیشت اور استحکام کیلئے ضروری ہے

Leave a reply