میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پہلا کمشنر میراتھن ریس مقابلے کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو میرپورخاص کے شہریوں کی زندہ دلی سے ممکن ہوا . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ پہلا کمشنر میراتھن ریس مقابلوں کی کامیابی کا سہرا میرپورخاص کی عوام کو جاتا ہے اور کہا کہ ڈویژن اور ضلع انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس اسٹیڈیم (گاما اسٹیڈیم) میرپورخاص میں پہلے کمشنر میراتھن ریس مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی بہتری لائی جائے تاکہ نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکیں کمشنر نے کہا کہ میراتھن مقابلوں سے پیار ، امن ، بھائیچارگی پیدا ہوگی .
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود نے کہا ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھیلوں کو عام کیا جائے اور کھیلوں کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے واضح رہے کہ پہلے کمشنر میراتھن ریس میں تین کیٹیگریز جس میں وہیل چئیر میراتھن ریس ، لڑکوں کے میراتھن ریس اور لڑکیوں کے میراتھن ریس شامل تھے لڑکوں کا میراتھن ریس 5 کلو میٹر رتن آباد اسٹیشن سے گاما اسٹیڈیم تک ، جبکہ لڑکیوں کا میراتھن ریس ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا .
پہلے کمشنر میراتھن میرپورخاص کے جیتنے والے تینوں کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کمشنر فیصل احمد عقیلی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایس ایس پی عادل میمن اور دیگر نے نقد انعامات اور میڈل دئیے .جس میں وہیل چئیر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن گلستان معذورین کے اقبال، دوسری پوزیشن صلاح الدین، اور تیسری پوزیشن نوید نے حاصل کی .
لڑکوں کے میراتھن مقابلوں میں چھٹی پوزیشن امن بلوچ، پانچویں پوزیشن سلیمان، چوتھی پوزیشن عمر، تیسری پوزیشن ہر چند ، دوسری پوزیشن غلام مرتضی اور پہلی پوزیشن ذیشان نے حاصل کی لڑکیوں کی کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن لتا ، پانچویں پوزیشن لائبہ ، چوتھی پوزیشن مدھو ، تیسری پوزیشن ماریہ ، دوسری پوزیشن مسکان اور پہلی پوزیشن لالی نے حاصل کی اس موقع پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 25 ہزار نقد انعام اور میڈل ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 15ہزار اور میڈل اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور میڈل ، چوتھی سے چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 5،5ہزار روپے نقد انعام دئیے گئے .
اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس واس دیو ، سماجی رہنماؤں محمد بخش کپری، شہزادو ملک ، اسکول کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات ، صحافیوں اور شہریوں اور شائقین بے بڑی تعداد میں شرکت کی . تقریب تقسیم انعامات میں صوفی کلام ، صوفیانہ بین اور ساز کے ذریعے ثقافتی نغمے پیش کئے گئے مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام شہریوں نے کمشنر فیصل عقیلی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کے اقدامات کی تعریف کی