مزید دیکھیں

مقبول

دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے...

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چیف...

دریائے راوی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق

لاہور کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے...

کمشنر و چیئرمین خالد منظور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان): کمشنر و چیئرمین خالد منظور نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے قائم سہولت سنٹر،پیپرز کی ری چیکنگ کے نظام،بورڈ کے مختلف شعبے دیکھے ۔سیکرٹری حبیب الرحمن گاڈی،کنٹرولر مرزا ظہیر اصغر،ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین کے علاوہ ظفر عباس کھوسہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے . کمشنرنے کہا کہ امتحانی نظام سے متعلق معلومات اور مسائل کے حل کیلئے سہولت سنٹر اہم اقدام ہے۔غیر ضروری تصدیق ختم کرنے کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ سہولت سنٹر میں ٹریکنگ سے امیدواروں کو پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔کمشنر خالد منظور نے ایپ میں امیدواروں کے فیڈ بیک اور تجاویز کے آپشن کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے باغیچے بھی دیکھے۔
قبل ازیں کمشنر و چیئرمین خالد منظور کے قریبی عزیز کی وفات پر بورڈ افسران و ملازمین کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا . فا تحہ خوانی کے بعد ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے دعا کرائی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے .

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں