بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے) ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی برائے معذوراں کا خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع بھر میں خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں علاؤہ ازیں خصوصی افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین نے بتایا کہ ضلع بھر کے چالیس (40)خصوصی افراد میں مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے چھ ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کئے جائیں گے جس کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور دستیاب وسائل میں انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے .
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








