سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد کو جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ ڈوگراں کلاں میں دو افراد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں افراد عدنان اکبر اور عمر شہزاد کے نظر بندی کے احکامات جاری کروا کر ڈسٹرکٹ جیل بند کروایا گیا ہے ۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت، اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سوشل میڈیا صارفین کسی بھی پلیٹ فارم پر مسلکی /مذہبی بحث سے گریز کریں کسی بھی وائلیشن کی صورت میں پولیس/ایف آئی اے کو بر وقت مطلع کریں۔