لاھور : کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس

چنیوٹ ،باغی ٹی وی (مہر طاہر سیال نامہ نگار)کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ ۔نیشنل ایجوکیشنل کانفرنس ھمدرد سنٹر لاھور میں منعقد کی گئ کانفرنس کی صدارت ھومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری بانی و چیئرمین کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان نے کی
کانفرنس میں پاکستان کے نامور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز جناب ڈاکٹر بنارس اعوان صاحب۔ڈاکٹر مجتبی خالد چوہدری۔ڈاکٹر محمد ارشد عرف ڈاکٹر ماس ڈاکٹر میاں منور چاند۔ڈاکٹر عبد المالک کھٹیاں۔ڈاکٹر عبد الوحید قریشی نے مختلف بیماریوں اور ان کے ھومیوپیتھک ادویات سے علاج پر اپنے اپنے مقالہ جات پیش کیے جسے شرکاء کانفرنس نے بہت سراہا کانفرنس میں پاکستان کے تمام صوبوں۔سے سینکڑوں کی تعداد میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی

کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان کے عہدیداران ڈاکٹر عقیل جاوید ڈاکٹر ثمینہ شہناز ڈاکٹر عطیہ اقبال ڈاکٹر سلمی کوثر ڈاکٹر ارم بٹ ڈاکٹر ھما چشتی ڈاکٹر نگہت خورشید ڈاکٹر بشارت چودھری ڈاکٹر عمران اشرف ڈاکٹر لبید احمد ڈاکٹر ساجد ملاں ڈاکٹر محمد ذیشان نے بھی خطاب کیا کانفرنس کے مہمانان خصوصی جناب ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ۔ڈاکٹر ذکراللہ مجاھد نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ لاھور ۔حکیم محمد احمد سلیمی صدر طبی کونسل آف پاکستان ۔ڈاکٹر محمود الحق عباسی میمبر نیشنل کونسل فار ھومیوپیتھی گورنمنٹ آ ف پاکستان۔ جناب مغیث قریشی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لاھور ۔جناب وحید عالم خان ایم این اے نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ھومیوپیتھک طریقہ علاج بے ضرر۔ سستا اور فطری طریقہ علاج ھے ھومیوپیتھک طریقہ علاج پر عوام کا اعتماد دن بدن بڑھتا جا رھا ھے دنیا کی تقریباً چالیس فیصد ابادی ھومیوپیتھک طریقہ علاج پر اعتماد کرتی ھے بدقسمتی سے پاکستان میں اس طریقہ علاج کو نظر انداز کیا جا رھا ھے حکومت پاکستان کو اس قدرتی طریقہ علاج کی سرپرستی کرنی چاھیے پنجاب ھیلتھ کئیر کمیشن ھومیوپیتھک ڈاکٹرز پر ظلم بند کرے لائسنس فیس میں بے تحاشہ اضافہ واپس لے جرمانہ ختم کیا جائے حکومت پاکستان ھومیوپیتھک ریسرچ سینٹر بنائے سرکاری سطح پر ھومیوپیتھک یونیورسٹی قائم کی جائے تمام ھسپتالوں میں اور ھر یونین کونسل کی فری ڈسپنسریز میں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سرکاری نوکریوں پر سے پابندی ختم کی جائے۔ ھومیوپیتھک ادویات کی قیمتوں کو حکومتی کنٹرول میں لیا جائے پنجاب حکومت ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لیے کلینک بنانے کے لیے قرضہ پالیسی کو آ سان بنایا جائے ھومیو پیتھک کالجز کا معیار بہتر بنایا جائے گھوسٹ ھومیو پیتھک کالجز کو ختم کیا جائے بانی و چیئرمین کمیونٹی آ ف ھومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری نے ایجوکیشنل کانفرنس میں پاکستان بھر سے تشریف لائے ھوے ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

Leave a reply