عوامی جلسوں، جلوسوں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی

باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )عوامی جلسوں، جلوسوں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی
پولنگ بند ہونے کے بعد رات 12بجے سے 48گھنٹے قبل کے عرصہ میں جلسہ منعقد کرنے یا اس میں شرکت کرنے یاجلوس نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وحیدفیروز.
تفصیلات کے مطابق ضلعی مانیٹرنگ آفیسر وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب IIکے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے الیکشن میں حصہ لینے کی صورت میں الیکشن ایک 2017کی شق 234کے تحت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ آفیسر کی تقرری کردی ہے تاکہ پورے حلقہ میں بدعنوان اور غیر قانونی افعال سے سختی سے نمٹا جاسکے اور تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں ماحول مہیا کیاجاسکے اب چونکہ الیکشن کا وقت انتہائی قریب آپہنچاہے اس حوالے سے چند ضروری شقیں جن کی پاسداری تمام امیدوارون اور سیاسی جماعتوں پر لازم ہے جن میں عوامی جلسوں اور جلوسوں میں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی ہوگی،یہ پابندی ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے حتمی نتائج مرتب کرنے کے 24گھنٹے بعدتک برقرار رہے گی ،پولنگ بند ہونے کے بعد رات 12بجے سے 48گھنٹے قبل کے عرصہ میں جلسہ منعقد کرنے یا اس میں شرکت کرنے یا جلوس نکالنے یا جلوس میں شرکت کرنے پر پابندی ہوگی۔یادرہے کہ الیکشن مہم تمام امیدواروں کی طرف سے 14اکتوبر اور 15اکتوبر کی درمیانی شب رات 11بجکر59منٹ اور 59سیکنڈ پر ختم کردی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 118ننکانہ صاحبIIمیں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ضلعی مانیٹرنگ آفیسر وحید فیروز نے اس موقع پر حلقہ بھر کی عوام سے درخواست کی ہے کہ مندرجہ بالا ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع ضلعی مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر واقع ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب تحریری طور پر دیں اس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں،ملازموں اور اپنے حمایتیوں کے اندرنظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں اور انہیں اس ضابطہ اخلاق ،قوانین اور قوائد کی پیروی کرنے اور انتخابی بے قائدگیوں سے اجتناب کی ہدایت کریں صورت دیگر الیکشنز ایکٹ 2017کی متعلقہ دفعات کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a reply