وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مستونگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں میجر سمیت تین فوجی جوان شہید ہو گئے۔

ایس ای سی پی، جولائی 2025 میں 4,065 نئی کمپنیاں رجسٹر

کاجول کا ہندی میں بات کرنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

کشمیر و گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

وزیراعظم کا دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس

Shares: