مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد بارکی عمران کےرویےکی مذمت اورخاتون جج سےیکجہتی:مظاہرے کا اعلان

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وکلا کے ایک دھڑے نے مظاہروں کا اعلان کیا ہے ، یہی وجہ ہےکہ ڈسٹرکٹ بارنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رویے کی مذمت اورخاتون جج سے اظہار یکجہتی کیلئے کل مظاہرے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد بارکا کہنا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کی عدالت جاکر معافی مانگنے کا ڈرامہ کیا، بظاہرعمران خان کا یہ عمل درحقیقت معزز جج کوہراساں کرنے کی کوشش تھی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے عمران خان کے طرز عمل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس کے مطابق ممبران اسلام آباد بارایسوسی ایشن عمران خان کےعدلیہ سے رویے کی مذمت کرتےہیں، عمران خان خاتون جج کی عدالت میں اس دن گئے جب وہ رخصت پر تھیں، عمران خان نے ریڈراوراسٹینو کےسامنےپیش ہو کر انہیں پیغام جج صاحبہ تک پہنچانے کا کہا، انہوں نے اس طرح ایک بار پھر معزز عدالت کی توہین کی۔

بار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں معزز جج کی توہین کی اور انہیں دھمکیاں دیں، عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج تک معافی نامہ جمع نہیں کروایا، عمران خان ملک میں ہر آئینی ادارے کی طرح عدلیہ کوبھی اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں، ان کا مقصد عدلیہ پر دباؤ ڈال کر اپنے کیسز میں ریلیف لینا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئینی، سلامتی اورانتظامی اداروں کے خلاف تضحیک اور دھکمی آمیزرویہ کی مذمت کرتے ہیں، اسلام آباد بار قانون کی حکمرانی کےلیے عدلیہ اور تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئےعمران خان کےخلاف آئین وقانون کےتحت کارروائی کی جائے،قرارداد ڈسٹرکٹ بار نے خاتون جج سے اظہاریکجہتی کیلئے کل مظاہرے کا بھی اعلان کیا۔