برطانیہ، فرانس اور دیگر 21 ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں آبادکاری کے بڑے منصوبے کی منظوری کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذمتی بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔بیان یروشلم کے قریب ای ون (E1) علاقے میں منصوبہ بندی سے متعلق ہے، جسے اسرائیل نے حال ہی میں منظوری دی تھی۔ ناقدین کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے مغربی کنارے میں انتہائی متنازع اور غیر قانونی بستی کے قیام کی حتمی منظوری دی تھی، جسے عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Shares: