باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)لیسکو واپڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر چوہدری محمود اختر گورایہ اور نواز لیگ کے سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر نے سینئر صحافی محمد ندیم صادق گورایہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اس موقع پر حاجی طارق محمود ڈوگر نے صحافی ندیم صادق گورایہ کیلئے پانچ مرلہ کا رہائشی پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا جس کی تعمیر کے اخراجات وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اپنی طرف سے ادا کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول اورمیاں عبدالرؤف نے بھی محمد ندیم صادق گورایہ مرحوم کے اہلخانہ کی مالی امداد کا اعلا ن کیا ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








