ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (جواداکبرکی رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد۔26اپیلوں اور24 شوکاز نوٹسز کی سماعت ۔01 سب انسپکٹر ز ،01 اے ایس آئی اور 04 کنسٹیبل کو برخاستگی سے نوکری میں بحال کرنے کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ آرپی او نے پولیس آفیسران کو دی گئی سزاؤں کے خلاف کی گئی اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی۔اردل روم میں26اپیلوں اور24 شوکاز نوٹسز کی سماعت کے سلسلہ میں ریجن بھر سےافسران و اہلکاران پیش ہوئے ۔آر پی او سید خرم علی نے اردل روم میں تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 11 اپیلیں منظور کر کے دی گئی سزاؤں کو ختم کرنے جبکہ08 اپیلوں میں سزاؤں میں کمی کرتے ہوئے 01 سب انسپکٹر ز ،01 اے ایس آئی اور 04 کنسٹیبل کو برخاستگی سے نوکری میں بحال کرنےکے احکامات جاری کیے جبکہ غیر تسلی بخش جواب پیش کرنے پر4اپیلیں خارج کرکے سزاوں کو بحال رکھنے کےاحکامات جاری کیئے ۔شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران آر پی او سید خرم علی نے تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 20شوکاز نوٹسز داخل دفتر کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پراے ایس آئی محمد اختر کی تنخواہ میں ایک درجہ تنزلی کرنےاور 03 شوکازنوٹسز میں کاروائی کوموخر کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔آر پی او نے اردل روم میں تسلی بخش جواب پیش کرنے پر سب انسپکٹر حافظ وسیم احمد ،اے ایس آئی اللہ بخش ،کسنٹیبل حسنین ،ارشاد حمید ،نیاز احمد اور حسنین بخاری کو برخاستگی سے نوکری میں بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکاران شہریوں کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کیلئے جوانمردی اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔کسی کو اختیارات سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائےگا ۔
Shares: