ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عزم ہے کہ انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی کو بہتر بنایا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال کر انتخابی عمل کا حصہ بنیں،قومی ووٹرز ڈے تجدید عہد کا دن ہے کہ ووٹ نہ صرف ہمارہ حق ہے بلکہ ایک مقدس قومی ذمہ داری بھی،سیاسی شعور،شفاف انتخابات اور مظبوط جمہوریت سے ملکی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، ووٹ کے مثبت استعمال سے ہم سب تکمیل پاکستان کے انتہائی اہم فریضے سے عہدہ براہ ہوسکتے ہیں، مختلف قسم کی تحریصات وترغیبات، بدعنوانی،دباﺅ اور ذات برادری کے تعصبات سے بالا تر ہوکر قومی ووٹ کا استعمال کیا جائے تو وطن عزیزترقی و خوشحالی کی اعلی منازل کو چھوسکتاہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے ان خیالات کا اظہار ضلعی الیکشن کمشنر آفس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں قومی ووٹرز ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر،ضلعی الیکشن آفیسر وصام خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار،سکھ رہنماءسردار سرجیت سنگھ کنول اور مسیحی رہنماءبشیر مسیح بھٹی آواز نسواں فاؤنڈیشن کی صدر میڈم ذکیہ رانی سینئر صحافی سمیع اللہ عثمانی ودیگر سماجی تنظیموں کے نمائند گان سمیت ضلعی افسران اور شہریوں کی کثیرتعدا د نے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر نے ووٹ کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نہ صرف اپنے نمائندے منتخب کر سکتے ہیں بلکہ وہ اپنے رائے حق دہی سے اپنے علاقے ،ریاست،قوم اور ملک کی سمت تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیںبلکہ ہر شہری کا اولین اور قومی فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی طور پر ممکن نہیں کہ خواتین کو شامل کئے بغیر پاکستان میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکے

Shares: