باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے DPP جناب محمد یعقوب کھوکر اور ADPPs اقبال احمد سولنگی، رفیق احمد پلیجو اور نوید قریشی کی معرفت مقدمات میں تفتیش کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ضلع ٹھٹہ کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ، انچارج پولیس پوسٹز، تفتیشی افسران اور ہیڈ محرران نے شرکت کی۔ سیمینار میں DPP صاحب اور ان کی ٹیم کی جانب سے موجودہ حالات میں تھانوں پر مختلف اقسام کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچر دیا گیا جس میں وہاں موجود افسران کی جانب سے سوالات بھی کیے گئے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








