وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے اور تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کو قفقاز خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز قرار دیا اور صدر علیوف کے بصیرت انگیز کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کی بھی تعریف کی۔صدر علیوف نے کاراباخ کے معاملے پر پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان ترقی اور روابط کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام آذربائیجان کے عوام کے ساتھ ہیں اور خوش آئند ہے کہ صدر علیوف کی قیادت میں خطے میں امن قائم ہو گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دہرائی۔

زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا

پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ عہدے سے برطرف

ایران کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان

Shares: