افریقی ملک کانگو میں بارش کے بعد سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے قریب لاپتہ ہوگئے۔
باغی ٹی وی:سی این این کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرقی علاقے میں سیلاب سے کم از کم 176 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ایک علاقائی گورنر نے جمعہ کے روز بتایا کہ صوبے کیوو میں شدید بارش سے اسکول اور اسپتالوں سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ سیلاب کئی دیہات کو بہا لے گیا۔
سعودی عرب، دبئی اور مشرق وسطیٰ ممالک میں ہیڈ آفسز میں موجود عہدوں میں 18 …
امدادی کارکنوں نے مٹی میں دبی لاشوں کو نکالا ساتھ ہی درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت 130 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
جنوبی کیوو صوبے کے کیووعلاقے میں ہونے والی بارش کی وجہ سے جمعرات کو دریا بہہ گئے، جس سے بشوشو اور نیاموکوبی کے دیہات زیر آب آ گئے جنوبی کیوو کے گورنر تھیو نگوابیڈجے کاسی نے مرنے والوں کی تعداد 176 بتائی اور کہا کہ دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔
سول سوسائٹی کے ایک مقامی رکن کیسول مارٹن نے کہا کہ 227 لاشیں ملی ہیں لوگ کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں، اسکول اور ہسپتال بہہ گئے ہیں-
اوچ شریف :طوفانی آندھی، موسلا دھار بارش سے میلے کے انتظامات متاثر، ٹینٹ، شامیانے اکھڑ …
ریڈ کراس کے کارکنوں نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔
جنوبی کیوو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، جس کی سرحد روانڈا کے ساتھ ملتی ہے۔ رواں ہفتے روانڈا میں بھی شدید بارشوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا، جس میں 130 افراد ہلاک اور 500 سے زائد گھر تباہ ہوئے۔
کانگو میں اسی پیمانے کا آخری واقعہ اکتوبر 2014 میں پیش آیا تھا جب شدید بارشوں نے 700 سے زائد گھر تباہ کر دیے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، اس وقت 130 سے زائد افراد لاپتہ تھے۔