بھارتی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو زبردست شکست ہوگئی، کانگریس نے جیت کا دعویٰ کر دیا۔ بھارتی سیاسی اتحاد انڈیا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو بچانے کا کام غریب لوگوں، مزدوروں، کسانوں نے کیا ہے۔ بھارت کے کمزور لوگ بھارتی آئین کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے ساتھیوں سے میٹنگ کے بعد کسی جماعت سے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ جب تک ہم اپنے اتحادی ساتھیوں سے بات نہیں کریں گے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔نیوز کانفرنس میں راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی، ہم نے پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، مودی نے چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکاؤنٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ میرے دماغ میں تھا کہ ہندوستان کے عوام اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس نے ہندوستان کو ایک نیا وژن دے دیا ہے، غریب عوام نے آئین کو بچا لیا ہے، جو بھی وعدے کئے تھے ہم انہیں پورا کریں گے۔

- Home
- بین الاقوامی
- بھارتی انتخابات، گانگریس نے جیت کا دعویٰ کر لیا







