چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزرائے اعلیٰ سندھ و بلوچستان اور دیگر رہنماؤں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو کو جمہوریت کا علمبردار اور نوجوان قیادت کی روشن علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی جرات مندانہ ترجمانی کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پارٹی اور قوم دونوں کے لیے فخر کا باعث ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پاکستان کا مؤقف پیش کرنے اور سفارتی کامیابیوں پر نشانِ امتیاز دیا گیا، جو ملکی و عالمی خدمات کا اعلیٰ ترین اعتراف ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلاول بھٹو سمیت تمام اعلیٰ سول و عسکری اعزازات پانے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزازات شاندار خدمات اور بے لوث محنت کا اعتراف ہیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیرِ بلدیات سعید غنی نے بھی بلاول بھٹو کو نشانِ امتیاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز بلاول بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور پاکستان کا وقار بلند کرنے کا ثبوت ہے۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو ہوں گے

چہلم شہدائے کربلا،کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

نئی دہلی اور بیروت میں پاکستان کی 78 ویں یومِ آزادی کی تقاریب

Shares: