کانگرس کی حکومت پر فوجی مرنے پر سخت تنقید
مقبوضہ کشمیر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر کانگرس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتےہوئے آڑے ہاتھوں لیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق..دہلی کی لوگ سبھا میں مقبوضہ کشمیر 5 بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر کانگرس نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران یہ 5 فوجی ہلا ک ہو چکے ہییں.
واضح رہے کہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھہ بل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا.بھارتی فوج نے بدورا، اکنگام گائوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تو عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی، اس دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران تین بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے.زخمیوں میں بھارتی فوج کا میجر راہل ورما بھی شامل ہے .