ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ہم بھارت سے زیادہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں- سکھ یاتری
تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ، دیگر ضلعی سربراہان اور ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔ بیساکھی فیسٹیول 2023 کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانا اہم ذمہ داری تھی۔ ننکانہ پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے تمام افسران و جوانوں کو شاباش۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اعجاز رشید نے سکھ برادری کے بیساکھی فیسٹیول 2023 کی بیرون ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی ننکانہ سے روانگی کے وقت کیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے مذہبی تہوار بیساکھی فیسٹیول 2023 کی تین روزہ تقریبات پر امن اختتام ہو گئیں۔ ننکانہ پولیس کے افسران و جوانوں نے تقریبات کو پر امن کامیاب بنایا۔بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کی خدمات کو خوب سراہا۔ سکھ یاتریوں کی ننکانہ سے روانگی سے قبل ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے مہمان سکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔ جس پر سکھ یاتریوں نے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے زیادہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ جس طرح کا پروٹوکول ہمیں پاکستان میں ملتا ہے کہیں بھی نہیں ملتا۔ پولیس افسران و جوانوں کا رویہ اور گفتگو کا انداز بہت ہی شفقت بھرا تھا۔ ننکانہ پولیس کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ روانگی کے وقت پولیس افسران و جوانوں نے بزرگ سکھ یاتریوں کو مدد بھی فراہم کی۔ مہمان سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں ننکانہ سے رخصت کیا گیا۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ بیساکھی فیسٹیول کو پر امن کامیاب بنانے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں۔ سیکیورٹی ڈیوٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا جائیگا

Shares: