معروف اینکر مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” کا ایک مبینہ خفیہ دستاویز لیک ہو گیا ہے، جس نے پاکستان کو ڈبونے کی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سلابی صورتحال محض قدرتی آفت نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت بھارت کی کارروائی ہے۔مبشر لقمان کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، وزیرآباد، لاہور اور قصور شدید متاثر ہیں اور دریائے راوی و ستلج میں مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے آبی ذخائر میں پانی روکنے کے بعد اچانک ریلا چھوڑا، جس سے پاکستان میں تباہی مچی اور ساتھ ہی بھارتی پنجاب بھی زیرِ آب آگیا۔
وی لاگ میں بھارتی پنجاب کے مقامی افراد کے بیانات بھی شامل کیے گئے جنہوں نے مبینہ طور پر مودی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی ہی آبادی کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ یہ پانی نہ صرف گاؤں اور کھیتوں کو تباہ کر رہا ہے بلکہ کرتاپور کے گرد و نواح میں بھی داخل ہو چکا ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت کا اصل ہدف سکھوں کا مقدس مقام، گوردوارہ کرتاپور تھا تاکہ پاکستان اور سکھ کمیونٹی کے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ ان کے مطابق را کی منصوبہ بندی کا مقصد کرتاپور راہداری کو تباہ کر کے سکھوں اور پاکستانیوں کے درمیان بڑھتی قربت کو ختم کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا اور فوج اس آفت کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی عوام بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج ریلیف کے نام پر محض فوٹو سیشن کر رہی ہے اور عملی طور پر لوگوں کی مدد میں ناکام ہے۔وی لاگ میں مبشر لقمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور ہماچل پردیش میں مصنوعی بارش (کلاؤڈ سیڈنگ) کے ذریعے موسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، جس سے غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ دریائے راوی اور چناب کے اطراف رہنے والے لوگ مزید الرٹ رہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ مبشر لقمان نے کہا کہ اگر بھارت کے "پانی کو بطور ہتھیار” استعمال کرنے کے منصوبے کو روکا نہ گیا تو پاکستان ہر سال اسی طرح کی تباہی کا سامنا کرتا رہے گا۔
پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان
گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثہ، 4 غیر ملکی سیاح زخمی
ملتان ،اسکول پرنسپل نے چپراسی سے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر وائرل