کانسٹیبل کے قاتلوں کو پکڑ کر ہی دم لینگے

0
32

قصور
ڈی پی او قصور نے کہا کہ ہم شہید کانسٹیبل صغیر احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے دم لیں گے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ڈھوس کی قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا
تھا جس پر ضلعی پولیس آفیسر عمران کشور نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہید کانسٹیبل کے ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے تب تک ہمیں چین نہیں آئے گا شہریوں کو امن فراہم کرتے ہوئے ہمارے جوان راہ حق پر جانیں قربان کرتے رہیں گے پولیس کی عزت و شان کے لیے شہید ہونے والے جوان صغیر احمد کے اہلخانہ کے ہر دکھ درد میں ہم برابرکے شریک ہیں مزید ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہاکہ ہم ضلع بھر سے ڈاکو راج کے خاتمے پر ڈٹے ہوئے ہیں ہماری پولیس فورس چوبیس گھنٹے متحرک ہے ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے

Leave a reply