کوئٹہ باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرآکاخیل)سبزل روڈ کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار،عوام کو اذیت کاسامنا
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سبزل روڈکی تعمیرکاکام پچھلے تین سالوں سے جاری ہے مگراب تک یہ مکمل نہیں ہوسکاجس کی وجہ سے بروری روڈ، اربا ب کرم خان روڈ، سریاب روڈاورملحقہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ،دوران سفرشہری گاڑیوں کوکچے راستے سے لے جاتے ہیں دن رات دھول اورمٹی اڑتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں ،عوام کو آمدورفت میں مصائب کا سامنا ہے تو دوسری جانب دکانداروں خصوصاََ اہل علاقہ کی زندگی دن بھر مٹی اڑنے سے عذاب بن چکی ہے جس سے سانس گلے آنکھوں سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ، سبزل روڈ پودگلی چوک پر پانی کا چھڑکاو نہ ہونے کا باعث آۓ روز ٹریفک حادثات ہورہے کیونکہ دھول کے باعث حد نگاہ صفر ہے اور لوگ دن میں بھی گاڑیوں رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی لائٹس جلانے پر مجبور ہیں مگر افسوس متعلقہ ادارے اور حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ،
سماجی سوشل ورکر زبیر خان آکاخیل،ناصر خان،امجدخان ،عبدالجبار،مام احسن،راجہ صابر اور دیگرشہریوں نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبزل روڈکی تعمیرکاکام جلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔
Shares: