نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ میں امن کی کوششوں سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس رابطے میں مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی پیش رفت اور غزہ کے لیے جاری امن اقدامات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مسلسل اعلیٰ سطح کے باہمی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں، شازیہ مری

اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں

Shares: