کنٹینر سے گرنے والاشخص زندہ ، پی ٹی آئی پروپیگنڈا بے نقاب، ماں کے انکشافات
کنٹینر سے گرنے والے شر پسند طاہر عباس سے متعلق پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی نے بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کیا،ویڈیو میں ایک شخص کو کنٹینر سے گرتا دیکھا جا سکتا ہے بعدازاں ویڈیو کو بنیاد بنا کرشرپسند شخص کی موت کا جعلی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،سیکیورٹی ذرائع کےمطابق مذکورہ شخص زندہ ہے جبکہ موت سے متعلق حقائق اس کے برعکس ہیں،کنٹینر سے گرنے والے شخص کی شناخت طاہر عباس کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ٰطاہر عباس ولد فیض احمد تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے,طاہر عباس کے رشتہ داروں کےمطابق وہ زخمی ہے اور ہسپتال سے ابتدائی علاج کے بعد راولپنڈی میں بہنوئی کے گھرپرہےتکنیکی تحقیقات کے مطابق”طاہر عباس نے اپنا فون بند کر رکھا تھا اور اپنے موبائل فون میں کسی اور کا نمبر استعمال کر رہا تھا،موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر کو ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اس وقت راولپنڈی میں ہے ۔طاہر عباس کاشتکار ی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لئے بطور ایجنٹ کام کرتا ہے طاہر عباس ویزوں کی غرض سے 21نومبر 2024 کو اسلام آباد آیا،مذکورہ شخص بعدازاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہو گیا.تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ” مذکورہ شخص پی ٹی آئی کا کارکن اور پی پی 41سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے بسمہ ریاض چوہدری سے وابستہ ہے۔طاہر عباس پہلے پیپلز پارٹی کا ورکر تھا لیکن بعد میں پی ٹی آئی کا حمایتی بن گیا۔طاہر عباس اس وقت راولپنڈی میں اپنے بہنوئی کے ساتھ رہائش پزیر ہے جس بارے میں پتہ چلایا جا رہا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طاہر عباس کی ماں کا کہنا تھا کہ بیٹے کو اسلام آباد جانے سے منع کیا لیکن وہ ضروری کام کا اصرار کرے چلا گیا جس کے بعد ایک دفعہ فون کرکے بتایا کہ میں خیریت سےہوں تھوڑی چوٹ لگی ہے جلدی ٹھیک ہو جاوں گا .
سپریم کورٹ نے ہزاروں مقدمات نمٹا دیئے
عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے، آصف زرداری