اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا گیا۔جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پھرمہلت مانگ لی گئی ہے
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شو کاز نوٹس پر جواب جمع کروایا۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہورہے ہیں۔ میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مناسب ہوگا الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں۔ کوشش کروں گا آئندہ سماعت پر حاضر ہو سکوں۔الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کردیےتھے
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا
الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیےتھے اور پھراس کےبعد اج کی سماعت سے پہلےیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی تھی جوآج ہوئی ہے