باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے)سٹی پریس کلب مریدکے کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے میں مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا۔مریدکے کے نمایاں سرکاری و غیر سرکاری سکولوں سے طلبہ نے مقابلہ میں بھرپور شرکت کی۔ پہلی پوزیشن قلعہ مسیتا سکول کے علی حسن، دوسری پوزیشن جناح آئیڈیل اسکول کے آفاق احمد جبکہ تیسری پوزیشن فیض فاونڈیشن ہائی سکول کے عاشر عمران نے حاصل کی ہے۔ تقریب کا مقصد مریدکے کے فوت شدہ صحافیوں کی ارواح کو ایصال ثواب تھا۔ تقریب سے ایم پی اے چودھری خرم اعجاز چٹھہ، سی ای او ایجوکیشن شفقت حبیب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ مونگنانوالہ شریف پیر سید اویس حسن، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے سر افتخار احمد، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چودھری صابر حسین بھلہ، رہنما پی ٹی آئی طارق ریحان نے خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا جعفر حسین کے ذمہ تھے۔ نام ور نعت خواں احمد علی دانش نے مقابلہ جات میں بطور جج اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ آخر میں جیتنے والوں، نمایاں مہمانوں کو شیلڈز دی گئیں نیز ان کی دستار بندی کی گئی۔ مقررین نے سٹی پریس کلب کے عہدیداروں حمید جہلی، رانا جعفر حسین، میاں عمران الہی، ڈاکٹر قمر منیر، اللہ رکھا عامل، حافظ عطاءالمصطفٰی، باقر علی رانا کو اپنے مرحوم ساتھیوں کی روح کو ایصالِ ثواب کیلیے بابرکت تقریب کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نمائندہ جنگ چودھری محمد یونس شاد مرحوم، شمس الحق بٹالوی مرحوم، سید سرور بخاری مرحوم، ڈاکٹر شریف اعوان مرحوم، وحید تبسم مرحوم، محمود الحسن کاظمی مرحوم، صادق ملک مرحوم، لیاقت علی بٹ مرحوم سمیت دیگر صحافیوں اور ان کی خدمات کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا گیا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں