پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد ان کا کردار بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوگا اور وہ ان کے برعکس کچھ نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں 14 اگست کے پروگرام پر مشاورت ہوئی ہے، تاہم اسے احتجاج نہیں کہا جا رہا۔ ان کے مطابق کارکنان آزادی کا جشن منانے کے ساتھ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کریں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ موجودہ حالات قائداعظم کے خواب کے مطابق نہیں، عدلیہ آزاد نہیں اور عوام کو آئینی سیاسی آزادیاں حاصل نہیں ہیں۔ 14 اگست کو ہر قسم کی آزادی کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔
انہوں نے عدالتی فیصلوں کو ناحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں اور دو پولیس اہلکاروں کی گواہی پر سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 295 رنز کا ہدف، قومی ٹیم 8 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی
باغی ٹی وی اور اپووا کا تحریری مقابلہ”شان پاکستان”نتائج کا اعلان
خیبر پختونخوا کابینہ کا باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان