برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی دستاویزی فلم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس دینے کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے اور ادارے کو جمعے تک معافی اور فلم ہٹانے کی مہلت دی گئی تھی۔اس معاملے پر بی بی سی کے چیئرمین نے صدر ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر معذرت کر لی ہے، جبکہ گزشتہ روز ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔

دستاویزی فلم میں کی گئی ایڈیٹنگ سے یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی کانگریس پر حملے کی براہِ راست ترغیب دی تھی، جس پر وائٹ ہاؤس اور ریپبلکن رہنماؤں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا

27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ، سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ سے مستعفیٰ

اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد ممبئی،بہار سمیت بھارت بھر میں ہائی الرٹ جاری

Shares: