قومی احتساب بیورو (نیب) اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے منی لانڈرنگ، کرپشن اور مالی جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر گریم بگر نے نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر سے ملاقات کی۔ این سی اے کے وفد میں گراہم آرر، اوون کینیڈی، پال ہیملٹن ٹویڈیل اور مچل ٹپ شامل تھے، جبکہ نیب کی جانب سے غلام صفدر شاہ، محمد طاہر، عثمان کریم خان اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینا تھا۔

قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کی تیاری میں تعاون پر این سی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دستخط کے لیے تمام قانونی مراحل جلد مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں اداروں کے درمیان تعاون رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے معلومات کے تبادلے تک محدود ہے، تاہم مجوزہ ایم او یو انسداد بدعنوانی اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گا۔

دونوں اداروں نے کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ سے متعلق انٹیلیجنس اور معلومات کے تبادلے میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا

اسلام آباد کچہری دھماکا: زخمی شہریوں کا افغانیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

Shares: