ڈاکٹرزکی بے حسی ، کرونا کے مریض کو باندھنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، بزدار سرکار نے نوٹس لیا تو یاسمین راشد میو پہنچ گئیں

0
47

ڈاکٹرزکی بے حسی ، کرونا کے مریض کو باندھنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، بزدار سرکار نے نوٹس لیا تو یاسمین راشد میو پہنچ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو اسپتال لاہور میں مریض کی مبینہ ہلاکت کے واقعے کانوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ایکسپرٹ گروپ مریض کی ہلاکت کی تحقیق کرے گا،جرم ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تا کہ عوام کو بھی حقائق معلوم ہو سکیں ، ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں

دوسری جانب وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدمعاملہ کی تحقیقات کرنے میواسپتال پہنچ گئیں، یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کیلئے 2سینئرپروفیسرزکی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،ڈاکٹرزکی غفلت ثابت ہونے پرسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے پنجاب حکومت کے اقدامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، آج جس مریض کی میو ہسپتال میں ہلاکت ہوئی وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کسی نے اس کی نہ سنی

میو ہسپتال میں آج کرونا وائرس کے 70 سالہ مریض کی ہلاکت ہوئی ہے،جو شیخو پورہ کا رہائشی تھا، مریض کو کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ،بزرگ شہری کو دو روز قبل اسپتال کے آئسولیشین وارڈ میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کوئی ڈاکٹر اس کے پاس نہ آیا،رات گئے ہسپتال کے عملے نے مریض کو رسیوں سے باندھ دیا، مریض گھر والوں کو بھی فون کرتا رہا،طبی عملے نے بھی مریض کی ایک نہ سنی

مریض نے طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر مانگا تو اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا،رات بھر تڑپنے اور ڈاکٹرز کو بلانے پر ڈاکٹر نہ آئے ، بعد ازاں مریض واش روم گیا تو وہاں سے واپس نہ آیا، مریض کی ہلاکت واش روم میں ہوئی،

پئپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں کرونا مریضوں کے ساتھ بےرحمانہ سلوک افسوس ناک ہے۔ کرونا مریض کی ناروا سلوک سے موت کی تحقیقات کی جائیں,اس معاملے میں غفلت اور بے حسی پر ذمہ داران کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی نگہداشت پر پہلے سے تحفظات ہیں۔

Leave a reply