ڈاکٹرکو بلانے پر مریض کو رسیوں سے باندھ دیا گیا، مریض کی واش روم میں ہلاکت ہوئی، بزدار سرکار کے انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

0
40

کرونا کے مریض نے ڈاکٹر کو بلایا تو رسیوں سے باندھ دیا گیا، مریض کی واش روم میں ہلاکت ہوئی، بزدار سرکار کے انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے پنجاب حکومت کے اقدامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، آج جس مریض کی میو ہسپتال میں ہلاکت ہوئی وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کسی نے اس کی نہ سنی

میو ہسپتال میں آج کرونا وائرس کے 70 سالہ مریض کی ہلاکت ہوئی ہے،جو شیخو پورہ کا رہائشی تھا، مریض کو کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ،بزرگ شہری کو دو روز قبل اسپتال کے آئسولیشین وارڈ میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ رات بھر ڈاکٹر کو بلاتا رہا لیکن کوئی ڈاکٹر اس کے پاس نہ آیا،رات گئے ہسپتال کے عملے نے مریض کو رسیوں سے باندھ دیا، مریض گھر والوں کو بھی فون کرتا رہا،طبی عملے نے بھی مریض کی ایک نہ سنی

مریض نے طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر مانگا تو اسے رسیوں سے باندھ دیا گیا،رات بھر تڑپنے اور ڈاکٹرز کو بلانے پر ڈاکٹر نہ آئے ، بعد ازاں مریض واش روم گیا تو وہاں سے واپس نہ آیا، مریض کی ہلاکت واش روم میں ہوئی،

کرونا کے مریض کی ہلاکت پر طبی عملے کی بے حسی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور اس حوالہ سے کہا ہے کہ واقعہ کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو گی.

پئپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں کرونا مریضوں کے ساتھ بےرحمانہ سلوک افسوس ناک ہے۔ کرونا مریض کی ناروا سلوک سے موت کی تحقیقات کی جائیں,اس معاملے میں غفلت اور بے حسی پر ذمہ داران کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کی نگہداشت پر پہلے سے تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 4 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 3 لاہور اور ایک پنڈی میں ہلاک ہوا ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے419 مریض ہیں، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان سے207 ، ملتان 19،لاہورمیں 104 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ڈی جی خان میں2ڈاکٹروں سمیت 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،گجرات 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19 اور راولپنڈی میں 14،ملتان 3، فیصل آباد5، منڈی بہاوَالدین 3، نارووال،رحیم یارخان اور سرگودھامیں ایک ایک مریض میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

میانوالی میں 2 ،اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ننکانہ صاحب میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ یا،

قبل ازیں پنجاب میں ایک اور کیس بھی سامنے آیا تھا جس میں مریض کو گھر سے لینے کے لئے 3 گھنٹے بعد ایمبولنس آئی تھی اور پھر مریض کو 4 گھنٹے گنگا رام کے باہر ایمبولینس میں بٹھائے رکھنے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا تھا

Leave a reply