کرونا کی لہر میں تیزی، ایک روزمیں 103 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ
کرونا کی لہر میں تیزی، ایک روزمیں 103 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 103 اموات ہوئی ہیں اور3 ہزار 953 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار184 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد63 ہزار102 ہے، اور6 لاکھ 18ہزار158 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار675 اموات جبکہ سندھ میں 4 ہزار510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469، اسلام آباد میں 584، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 62ہ زار211، خیبر پختونخوا 93 ہزار 033، پنجاب 2 لاکھ 35 ہزار569، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار926، بلوچستان 19 ہزار855، آزاد کشمیر 13 ہزار529اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار61افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ
چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی