کرونا نے اہم شخصیات کی طرف رخ موڑ لیا، وفاقی وزیر کرونا کا شکار

0
41

کرونا نے اہم شخصیات کی طرف رخ موڑ لیا، وفاقی وزیر کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، وفاقی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی بھی کرونا کا شکار ہو گئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ مجھے کرونا ہو گیا ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط ضروری ہے، قوم احتیاط کرے، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 1078 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار795 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

Leave a reply