کرونا سے لڑنے والے دنیا بھر کے ہیروز میں پاکستانی ڈاکٹر کا نام بھی عالمی فہرست میں شامل

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ایک سال مکمل ہونے کے بعد عالمی جریدے نے ہیروز کی فہرست جاری ہے

کورونا وبا کے دوران خدمات پر عالمی جریدے کی فہرست میں پاکستانی ڈاکٹرسیمی جمالی بھی شامل ہیں،کوروناکی صورتحا ل میں ڈاکٹرسیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پرسراہاگیا،جریدے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرسیمی جمالی جان لیوا مرض کے باوجود فرائض پرڈٹی رہیں، ہیروز کی فہرست میں پاکستان،میکسیکو،جنوبی افریقہ اوردیگرممالک کے ہیلتھ ورکرزشامل ہیں

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے دہشت گردی کا سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے۔ شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کورونا کے دوران ڈاکٹر سیمی جمالی کی کیمو تھراپی چل رہی تھی۔

جریدے کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں مقبوضہ کشمیر کے ایمبولینس ڈرائیور کا نام بھی شامل ہے

Leave a reply