کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر این سی او سی کی بڑّی کاروائی،103 ریسٹورینٹس سیل

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر قائد کراچی میں چھ شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں،این سی او سی نے ملک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان و صوبے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صوبے صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف فوری کارروائی کریں

وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے ذریعے وبا ءکے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم چند افراد کے غیرذمہ دارانہ رویے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھا رشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر صدر کے علاقے عسکری تھری میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے، کریک وسٹا اپارٹمنٹس بلاک اے فیز8میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کشمنرساؤتھ نےضلع جنوبی میں2مقامات پرمائیکرواسمارٹلاک ڈاؤن نافذکردیا۔مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کےمقامات پرماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے،میڈیکل اسٹور اورضروری اشیاء کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،گھرکے ایک فردکوضروری اشیاء کی خریداری کیلئےنکلنے کی اجازت ہوگی ،ان علاقوں میں ایک جگہ پرہجوم لگانے پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Leave a reply