کرونا وائرس، پنجاب پولیس کی جانب سے اقدامات جاری
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/police123.jpg)
کرونا وائرس، پنجاب پولیس کی جانب سے اقدامات جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے،پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے پولیس اقدامات، آگاہی مہم جاری ہے
ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1892ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔ پولیس ناکہ جات پر01 لاکھ 57 ہزار سے زائد شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 01 لاکھ 46 ہزار 940 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا
۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ 01 لاکھ 36 ہزار 343 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 77384 موٹر سائیکلز، 20658 رکشوں،3823 ٹیکسی،27166 کاروں اور 7312 بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5553گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا 4154اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ دفعہ144کی پابندی یقینی بنائیں،گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر مت نکلیں۔