کرونا وائرس، شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ، کس بات پر ہوا اتفاق؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول زرداری سے رابطہ کیا ہے

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی پر اتفاق کیا گیا، ٹیلی فونک رابطے پر بلاول زرداری نے اے پی سی بلانے کی تجویز دے دی، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سے کل ہونی چاہئے

شہباز شریف نے بلاول زرداری کی اے پی سے کی رائے سے اتفاق کیا تا ہم اے پی سی کب ہو گی اسکا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے سدباب کے لئے ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کورونا کی درپیش صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی وڈیو کانفرنس پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے اور مشاورت کا فیصلہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں کیاگیا تھا ،پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مشاورت کا مقصد درپیش صورتحال میں حکمت عملی کی تیاری ہے ,اتنی بڑی تباہی سے کوئی حکومت یا پارٹی تنہا نمٹ نہیں سکتی، اسی لئے سب کی مشاورت سے اقدامات کے لئے وڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی جا رہی ہے –

Shares: