کرونا وائرس وائیٹ ہاؤس بھی پہنچ گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے؟

0
31

کرونا وائرس وائیٹ ہاؤس بھی پہنچ گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدرمائیک پنس کی پریس سیکریٹری کورونامیں مبتلا ہو گئی ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پریس سیکریٹری سےمیری ملاقات نہیں ہوئی لیکن وہ نائب صدرسے رابطےمیں رہیں،

امریکی میڈیا کے مطابق مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کے شوہراسٹیفن ملر صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سینیرمشیرہیں،پریس سیکریٹری میں کورونا کی تصدیق کے بعدوائٹ ہاؤس کے پریس اراکین کابھی ٹیسٹ کیاجائےگا،

قبل ازیں گزشتہ روز امریکی صدرکے ذاتی والٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کےترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کا اہلکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاندان کی خدمت کرتا تھا

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان نے امریکی ٹی وی کی رپورٹ کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول کی خدمت کرنے والے امریکی بحریہ کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص بدھ کے روز ہوئی۔ ہوگن گڈلے کا کہنا تھا ذاتی ملازم میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔لیکن منفی آیا۔ صدر اور نائب صدر دونوں صحت مند ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے ہفتہ وار ٹیسٹ کے بجائے اب روزانہ ٹیسٹ ہوا کریں گے۔

کرونا کہاں سے آیا، ہم اس پر رپورٹ پیش کریں گے،امریکی صدر کا اعلان

Leave a reply