وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کوپ 29 جاری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا باکو میں کوپ-29 کلائمٹ ایکشن سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں آمد پر استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے۔
امریکی مندوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے باجود موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ فوسل فیول سے دیگر توانائی کے ذرائع پر منتقلی آہستہ تو کر سکتے ہیں روک نہیں سکتے،انڈونیشین مندوب کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا آئندہ 15 سال میں 75 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی پیدا کرے گا،اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ چیف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ عطیہ ہے، موسمیاتی مالیاتی ہدف مکمل طور پر ہر قوم کے مفاد میں ہے،آذربائیجان نے کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ 10 ممالک سے 1 ارب ڈالرز رضا کارانہ اکٹھا کرے گا۔