مزید دیکھیں

مقبول

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود...

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت بے نقاب

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال...

وزیراعظم کی ترک،اماراتی،ازبک،تاجک،نیپالی صدر، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باکو، آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر محمد بن زاید، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ازبک صدر شوکت مرزیویف، تاجک صدر امام علی رحمن، نیپالی صدر رام چندر پاؤڈیل، اور بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے تحفظ اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔

وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان-متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،

وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،

وزیرِ اعظم کی اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر   سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی.

وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر گفتگو کی گئی،

وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،

وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے،باکو میں کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 6 ہزار 8 سو ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گزشتہ برسوں میں آنے والے سیلاب کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نکل نہیں سکے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا، یو این فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan