کرنل کی بیوی بدنام ہو سکتی تو یہ محترمہ کیوں نہیں؟

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کرنل کی بیوی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ عناصر نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کر دیا

گو کہ کرنل کی بیوی نے غلطی کی تھی اور پولیس سے لڑائی کی تھی ، یہ اسکا ذاتی فعل تھا اسکی وجہ سے پورے ادارے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف طویل ترین جنگ لڑی ہے اور عالمی دنیا بھی پاک فوج کی صلاحیتوں، بہادری کا اعتراف کر چکی ہے

کرنل کی بیوی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا تھا تا ہم اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تحریک انصاف کی رہنما ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ناکے پر پولیس سے بدتمیزی کر رہی ہیں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری گاڑی پر سوار آئیں ،آگے پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا، پولیس نے رکاوٹ نہ ہٹائی تو کالے جوڑے میں ملبوس ڈاکٹر شیریں مزاری ، کالا چشمہ لگائے گاڑی سے اترین اور رکاوٹیں ہٹا دیں، پولیس اہلکار نے دوبارہ رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے دوبارہ رکاوٹیں ہٹا دیں اور پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی بھی کی،اور کار میں سوار ہو کر چل پڑیں

اسی مقام پر تھوڑا آگے پولیس نے انہیں پھر روکا، اس موقع پر میڈیا بھی موجود تھا،ڈاکٹر شیریں مزاری پولیس والوں کو بے شرم کہتی رہیں اور بدتمیزی کرتی رہیں

سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی یہ ویڈیو کب کی ہے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن انہوں نے پولیس کے ساتھ ناکے پر بد تمیزی کی، یہ کرنل کی بیوی کی طرز والا واقعہ ہے، کرنل کی بیوی کا بہانہ بنا کر پاک فوج کے خلاف زبان دراز کی گئی لیکن ڈاکٹر شیریں مزاری والے واقعے پر سب خاموش ہیں اور موصوف اس وقت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ہیں جن میں انسانی حقوق کی ایک جھلک اس ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے

کرنل کی بیوی کی آڑ میں وطن پر قربان ہونیوالے فوجی جوانوں کی بیواوں کو مت بھولیں

قانون سب کے لئے ہے، جب تک سب قانون پر عمل پیرا نہیں ہوں گے، نظام درست نہیں ہوگا، کرنل کی بیوی ہو یا ڈاکٹر شیریں مزاری سب کے خلاف قانون توڑنے پر کاروائی ہونی چاہئے اور ایسا ہونا چاہئے تا کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو، اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ، ضروری ہو گیا ہے کہ خاص کر بڑے لوگ اگر قانون کی خلاف ورزی کریں تو انکے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے،

ویڈیو میں وائرل کرنل کی بیوی بارے ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار نے جاری کیا اعلامیہ،بتائی بڑی حقیقت

Leave a reply