کرونا کا خوف پیدا کر کے نئے ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ، زید حامد

0
47

کرونا کا خوف پیدا کر کے نئے ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ، زید حامد
باغی ٹی وی :معروف تجزیہ نگار زید حامد نے دعوی کیا ہے کہ کرونا وائرس آدمی سے آدمی کو لگنے والا مرض ہے ، یہ ایک صحت مند شخص کے لیے مہلک نہیں‌ہے. کرونا وائرس کی تعداد بڑھا چڑھا کر اور مبالغہ آرائی کر کے پیش کیے جانے کا ایک خاص مقصد ہے .کہ دنیا میں خوف ہراس پیدا کیا جائے اور دنیا کی معیشت کو تباہ کر کے نیا ورلڈ آرڈر لانچ کیا جائے. واضح رہے کہ انہوں نے حوالے کے لیے امریکی سینٹر اور ڈاکٹر کی وہ بات بھی نقل کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا وائر س کے بارے میں انہیں ہدایت ہے کہ وہ مبالغہ آرائی کرتے ہوئے زیادہ اموات اور متاثرین کی تعداد بتائیں . انہوں نے کہا کہ کرونا کی تباہ کاریوں بارے اکثر معلومات غلظ ہیں.
https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1250340029773139970?s=20

واضح رہے کہ کورونا بارے تازہ معلومات یہ ہیں کہ کورونا وائرس دنیا کونگلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار3سوچوالیس،20 لاکھ مریض ،اطلاعات کےمطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ 30 ہزار 780 ہو چکی ہے۔
چین سے پھیلنے والی اس وبا سے اب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

امریکا
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں اس کی وجہ سے ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد دونوں ہی سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 25 ہزار394 ہوچکی ہے جبکہ 6 لاکھ 5 ہزارسےزائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

امریکی ریاست نیو یارک اس وائرس کا اب نیا مرکز بن چکا ہے جہاں سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم عقل کا استعمال کریں تو برے حالات ختم ہوجائیں‘۔

یورپ
یورپی یونین کووڈ 19 نامی اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن بنانے پر غور کر رہی ہے۔اس کا اصل مقصد نئے کورونا وائرس کے مراکز سے گریز کرنا ہے تاہم بحران کے درمیان میں اس طرح کا انفرا اسٹرکچر بنانا مشکل ثابت ہورہا ہے۔

اٹلی
یورپی ریاست اٹلی میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب یہ رجحان تبدیل ہورہا ہے۔اٹلی میں کتابوں کی دکانیں، اسٹیشنری کی دکانیں اور بچوں کی اشیا فراہم کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم انہیں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،

خیال رہے کہ اٹلی جو کبھی کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر تھا وہاں حالات کچھ بحالی کی جانب جارہے ہیں۔اٹلی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزارسے زائد ہوچکی ہے جب کہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اسپین
اسپین کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار56 تک پہنچ گئی ہے۔ملک کے وبا پر کنٹرول کرنے والے ادارے نے بتایا کہ اسپین میں 17 مارچ سے 11 اپریل تک 1500 ‘غیر متوقع‘ اضافی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم اسپین میں چند فیکٹریاں اور تعمیرات بحال ہوگئی ہیں جبکہ ریٹیل اسٹورز اور سروسز اب بھی بند ہیں اور حکومت نے دفتر سے کام کرنے والوں کو گھر سے ہی کام کرنے کا کہا ہے۔

برطانیہ
یورپ کے دیگر حصوں کے مقابلے میں دیر سے لاک ڈاؤن کرنے والے ملک برطانیہ میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 103 ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے سب سے بڑے نرسنگ ہوم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بزرگ شہریوں میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد سرکاری رپورٹس سے کہیں زیادہ ہیں

Leave a reply