کرونا وائرس، پنجاب میں سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند، پارک بھی بند

0
44

کرونا وائرس، پنجاب میں سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند، پارک بھی بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت نے تمام دفاترز پر عوام کا داخلہ بند کردیا

سرکاری دفاتر میں ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا گیا،صرف اہم محکموں کے ضروری افراد ہی دفترآئیں گے ،دکانیں ، شاپنگ مال، ہوٹلز ریسٹورانٹس رات دس بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،فارمیسی اور گراسری سٹورز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،

پنجاب کے تمام پبلک پارکس بھی بند کر دیئے گئے، مری سمیت پنجاب بھر کے ٹورسٹ سپوٹ کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی جبکہ پاکستان میں کرونا سے 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 8 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص کرونا سے متاثر ہے۔ سندھ بھر میں مریضوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر کمشنر کراچی نے وفاق سے ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر اور فیلڈ ہسپتال بنانے کی درخواست کر دی جس پر وفاقی حکومت نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں، آئسولیشن سینٹر بھی بنا دیا گیا۔

 

Leave a reply