کرونا وائرس، پاکستان نے کئے بہترین انتظامات،عالمی ادارہ صحت بھی بول پڑا

0
41

کرونا وائرس، پاکستان نے کئے بہترین انتظامات،عالمی ادارہ صحت بھی بول پڑا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالہ سے پاکستان کے حفاظتی اقدامات کو سراہا ہے

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گونارتھنا ماہیپلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی رد عمل کے طور پر دنیا کا بہترین پروگرام موجود ہے۔چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان نے فوری اور بروقت اقدامات کیے اور وبا سے نمٹنے کے لیے قومی رسپانس پروگرام ترتیب دیا جو کہ دنیا کا بہترین پروگرام ہے۔ پاکستان کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سات لیباٹریاں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتی ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا،وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اعلامیہ کے مطابق کرتارپورراہداری پاکستانیوں کیلئےبند،بھارتی یاتری آسکیں گے،کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوں گی،تینوں ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی،کوروناوائرس کے معاملے پرقومی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،معاون خصوص صحت کمیٹی کے سربراہ،صوبائی اورملٹری اسٹیک ہولڈرزممبران ہوں گے، کوآرڈی نیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال مانٹیرکرےگی کوروناوائرس پراین ڈی ایم اےآپریشنل کام کرے گا،این ڈی ایم اے صوبوں اوراضلاع کےساتھ وباسےنمٹنےمیں رابطہ رکھےگا

اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3ہفتوں کیلئےسرکاری اورنجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے،ا2ہفتوں کیلئے مغربی بارڈرانسانی اورکمرشل مقاصد کیلئے بندرہےگا،تمام عوامی اجتماعات کوفوری طور پر بند کیا جائےگا،شادی ہالزاورسینیمازدوہفتوں کے لیے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا.بڑی کانفرنسزبھی نہیں ہوں گی،پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شائقین نہیں ہوں گے

اعلامیہ کے مطابق مذہبی اجتماعات سےمتعلق وزیرمذہبی اموراورچیئرمین نظریاتی کونسل علماسےمشاورت کریں گے،تین ہفتوں تک جیلوں میں موجودقیدیوں سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی،چیف جسٹس صاحبان سے3ہفتوں کیلئےسماعتیں نہ کرنے کی درخواست کی جائےگی،

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کےتوسط سےقوم سےاپیل کی ہے کہ قوم کو رونا کے پھیلاؤ کو روکنےمیں مثبت کردار ادا کرنےکیلئےمتحدہو،بحثیت قوم احتیاطی تدابیرکےذریعےاس چیلنج کامقابلہ کرسکتےہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کےتحفظ کیلئےایک جامع اورمتفقہ قومی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ،متعلقہ حکام یقینی بنائیں کہ وائرس سےبچاوَکیلئےتمام اقدامات اٹھائےگئےہیں

کرونا وائرس کی وبا تاحال بے قابو ہے جس نے دنیا کے 138 ممالک میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی افراد کو متاثر کیا اور 443 افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو چھتس ہوچکی ہے جبکہ 11،058 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔

Leave a reply