عالمی وبا کے دوران آن لائن شاپنگ کے باعث سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک کی آمدنی میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کے دوران صارفین کی آن لائن شاپنگ کے ذریعے فیس بک کی آمدنی میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے پیش نظرفیس بُک کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اشتہارات میں اضافے کے لیے ای کامرس خصوصیات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک پریس کانفرس میں کہا کہ ہمیں ایک مکمل تجارتی خصوصیات سے بھرے پلیٹ فارم کے حصول کے لیے ایک لمباسفر طے کرنا ہے تاہم میں اس منزل تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہوں ۔

مارک زکر برگ کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک نے ماہانہ ایکٹیو صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے فیس بک کے صارفین 10 فیصد اضافے کے بعد2.85 بلین تک پہنچ گئے ہیں۔

حال ہی میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایلفابیٹ نے بتایا ہے کہ مارچ تک تین مہینوں میں ریکارڈ منافع ریکارڈ کیا گیا کیونکہ اس کی اشتہاری آمدن میں ایک تہائی اضافہ ہوا ان نتائج کی وجہ ’صارفین کی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں‘ کو قرار دیا گیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگ اب گھر کے اندر زیادہ وقت گزار رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔

Shares: