امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

امریکا میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دیدی گئی

باغی ٹی وی .امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔

امریکہ میں جون کے آخری ہفتہ میں کووڈ کے ترین مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ،اب کوویڈ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق، 26 اگست کو ختم ہونے والا ہفتہ، جس کا ڈیٹا دستیاب ہے، وہاں صرف 17,400 افراد کوکووِڈ کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جواس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ تھے۔

Leave a reply